عرضِ ناشر


عرضِ ناشر
قارئین کرام !۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ !مصباح القرآن ٹرسٹ۔۔۔۔۔عہدِ حاضرکی بعض عظیم ترین تفاسیر وتالیفات کی نشرواشاعت کے سلسلہ میں ایک عظیم اور پُر وقار مرکز کی حیثیت سے اُمت مسلمہ کیلئے اپنی عاجزانہ خدمات انجام دے رہاہے ۔ادارہ ھذا کی یہ شہرت اللہ تعالیٰ کے فضل و کر م اور آپ حضرات کی تائید و اعانت کا ثمرہ ہے۔

زیرِنظر تفسیری مجموعہ ’’تفسیر نورجلد اوّل‘‘ حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج آقائے شیخ محسن قرائتی (مدظلہ)کی سعیٔ جمیلہ کا ثمر عظیم ہے۔جس کا اُردو میں ترجمہ مولاناسید مجیب الحسن نقوی نے کیاہے۔ تفسیر ہذا میں درج خصوصیات واضح طور پر عیاں ہیں۔

1۔ اس تفسیر میں فنی ، ادبی ، فقہی ، کلامی اور فلسفی اصطلاحات جن کا سمجھنا ایک خاص گروہ کے کیلئے مخصوص ہوتا ہے ، پرہیز کیا گیا ہے۔ قرآن سے صرف ایسےنکات ذکر کیے گئے ہیں جن کا ترجمہ دنیا کی موجودہ زبانوں میں کرنا آسان ہو اور ان کے اندر ایک پیغام و راہنمائی پائی جائے ۔ بلکہ آیت کی تفاسیر کو نکات اور پیغام کے عنوانات میں تقسیم کرکے انتہائی خوبصور ت انداز میں پیش کیا گیاہے۔
2۔ تفسیر بہ رائے سے پرہیز کیا گیا ہے ۔ لہٰذا صرف آیات یا اہل بیت رسول علیہم السلام کی روایات میں ذکر ہونے والے متن سے استفادہ کیا گیا ہے۔
3۔ زیادہ تر معتبر شیعہ، سنی تفاسیر سے حامل پیغام اور سبق آموز درس اخذ کیے گئے ہیں۔

قارئیں کی خدمت میں اس عظیم تفسیری مجموعہ کی جلد اوّل پیشِ خدمت ہےہمیں اُمید ہے کہ صاحبانِ علم وتحقیق حسبِ سابق ’’مصباح القرآن ٹرسٹ‘‘ کی اس کوشش کو بھی پسندیدگی کی نظر سے دیکھیں گے اور اس گوہرِ نایاب سے بھر پور علمی و عملی استفادہ فرمائیں گے۔اور ادارہ کو اپنی قیمتی تجاویز و آراء سے ضرور مستفید فرمائیں گے

مزید برآں آپ ہماری تمام کتب بشمول تفسیرنور مصباح القرآن ٹرسٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے گھر بیٹھے پڑھ سکتے ہیں www.misbahulqurantrust.com
والسلام
اراکین مصباح القرآن ٹرسٹ لاہور پاکستان

تفسیر نور  :  فہرست