ٹرسٹ کا تعارف

مصباح القرآن ٹرسٹ محسنِ ملت علامہ صفدر حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ نے قائم کیا تھا.

اس ٹرسٹ نے اپنے آغاز کار میں موجودہ دور کی شہرۂ آفاق تفسیر، تفسیر نمونہ کو فارسی سے اردو زبان میں ترجمہ کروا کے شائع کرنے کا منصوبہ بنایا پھر محسن ملت کی غیر معمولی مساعی، مالی معاونین کی فراخدلانہ اعانت اور کارکنان کی شبانہ روز محنت کی بدولت پانچ سال کے قلیل عرصے میں کم و بیش دس ہزار صفحات پر محیط یہ تفسیر ستائیس جلدوں (موجودہ پندرہ جلدیں) میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کر لی.

اس کے بعد سے بیسیوں کتابیں جو علمائے کرام کی تالیف و تصنیف اور ترجمے کی صورت میں موجود ہیں ، شائع کیں اور ان شاء اللہ شائع کی جاتی رہیں گی۔

مصباح القرآن ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس کے بانی نے ادارے کا الگ ٹرسٹ تشکیل دیا جو اول دن سے اخراجات کا انتظام خود کرتا ہے۔

قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنا اور انہیں گھر گھر پہنچانا ہمارا پہلے روز سے ہدف رہا ہے۔ مصباح القرآن اس سلسلے میں ایک پروقار مرکز کی حیثیت سے امت مسلمہ کے لیے اپنی عاجزانہ خدمات انجام دے رہا ہے.